26 جولائی 2015 - 18:12
آل خلیفہ کا رویہ نسل پرستانہ ہے، بحرین علما کونسل

بحرین کی علما کونسل نے آل خلیفہ کی امتیازی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی علما کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ کی پالیسیاں نسل پرستانہ اور امتیازی ہیں۔ بحرین کی علما کونسل نے کہا ہے کہ یہ رویہ وزارتوں تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ کار رفاہی شعبے تک پھیلا ہوا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی عوام ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جو جمہوری ہو اور اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوشاں ہو۔ بحرین کی علما کونسل نے آل خلیفہ کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان پالیسیوں میں تبدیلی نہ آئی اور یہ رویہ جاری رہا تو حکومت کو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ سنہ دو ہزار گیارہ سے اب تک بحرینی عوام آل خلیفہ کی ظالمانہ اور جارحانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جمہوری حکومت کا قیام، سیاسی اصلاحات اور سیاسی قیدیوں کی رہائی ان کے مطالبات میں شامل ہیں۔

.......

/169